ajk News

آزادکشمیر کے نوجوان کو راولپنڈی میں بے دردی سے قتل کر دیا گیا

دھار دھرچھ ضلع سدھنوتی آزادکشمیر کا نوجوان کہوٹہ راولپنڈی میں قتل
اطلاعات کیمطابق تھانہ کہوٹہ کے علاقہ ترکھیاں میں زمینی تنازعہ پر نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا،
مقتول کی شناخت شہزاد آزاد کے نام سے ہوئی جس کا تعلق پلندری سے ہے پولیس تھانہ کہوٹہ کے زرائع کے مطابق احسان سکنہ ترکھیاں نے پولیس تھانہ کہوٹہ کو بتایا کہ میں اور شہزاد آزاد ولد محمدآزاد قوم سدھن سکنہ پلندری دھاردھرچھہ ترکھیاں سے آرہے تھے کہ منان اور دیگراسکے نامعلوم ساتھیوں نے ہم پر فائرنگ شروع کردی جس سے شہزاد آزاد شدید زخمی ہوگیا جوزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا، واقع کی اطلاع پر پولیس تھانہ کہوٹہ کی ٹیم موقع پر پہنچ گی اور پوسٹ مارٹم کی کاروائی شروع کردی ہے،ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *