میرپور (نیوز ڈیسک )پاک کشمیر سکول فاضل چوک کا سیکیورٹی گارڈ گولی لگنے سے جاں بحق حاکم دین ولد امام دین عمر 70 سال وادی نیلم کا رہائشی تھا فوری طور پر گولی لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی پولیس تھانہ تھوتھال نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاک کشمیر سکول فاضل چوک میں سیکیورٹی گارڈ کی ڈیوٹی کرنے والا وادی نیلم کا رہائشی حاکم دین امام دین جس کی عمر 70 سال کے قریب ہیں اچانک گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا جس کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال میر پور پہنچایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا اور خالق حقیقی سے جا ملا پولیس تھانہ تھوتھال کے ایس ایچ او حاجی سکندر اعظم ہمراہ نفری ہسپتال پہنچ گئے اور ڈیڈ باڈی کا معائنہ کیا اور تفتیش کا آغاز کر دیا فوری طور پر گولی لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی تاہم گولی مرحوم کے سینے میں لگی تھی یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ متوفی سیکیورٹی گارڈ جس کی عمر 70 سال تھی سیکیورٹی کمپنی والے اس عمر میں اس کے ہاتھ میں گن پکڑا کر ڈیوٹی کروا رہے ہیں یہ بھی ایک سوالیہ نشان ہے۔