مظفرآباد
مانیٹرنگ ڈیسک
یکم فروری 2025
وزیراعظم چوہدری انوارالحق کی سربراہی میں آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر کا ایک اور تاریخ ساز قدم ۔ آزادحکومت نے آزادکشمیر بھرکی مساجد کی بجلی کے بل ادا کر دیے ۔اس حوالہ سے حکومت کی جانب سے محکمہ مذہبی امور کو 09 کروڑ47لاکھ 95ہزارروپے فراہم کردیے گئے ۔ ضلع مظفرآباد کی مساجد کے بجلی بلات کی ادائیگی کیلئے 13.523 ملین روپے ، ہٹیاں بالا 4.536ملین روپے، نیلم3.290ملین روپے ،راولاکوٹ 9.108 ملین روپے، باغ 10.378ملین روپے ، سدھنوتی 4.270 ملین روپے ، حویلی کہوٹہ 1.004 ملین روپے ، میرپور 23.611 ملین روپے اور بھمبر 11.056 جبکہ کوٹلی کی مساجد کےبجلی بلات کی ادائیگی کیلئے 14.019 ملین روپے مفتی صاحبان کو فراہم کیے گئے ہیں ۔ حکومت کی جانب سے آزادکشمیر بھر کی مساجد کو 200 یونٹ تک مفت بجلی دی جارہی ہے جس کے اخراجات حکومت آزادکشمیر نے ادا کیے ہیں ۔ عوام الناس کی جانب سے اس کارخیر کو بھرپور انداز میں سراہا جارہا ہے ۔