میرپور کی سیاست میں بڑا بریک تھرو
میرپور کی سیاست میں نئے ابھرتے جیالے معیز مجید کا کھڑاک
بڑے خاندان کے چشم و چراغ اور آزاد کشمیر کی سیاست میں آج تک یاد رکھے جانے والا بڑا نام ارشد غازی (مرحوم) کے بیٹے شیراز غازی نے معیز مجید کے ہمراہ میرپور کے سیاسی ماحول میں چلنے کا عزم کر لیا
میرپور کو مسائل کی اماجگاہ بنانے والوں کا حساب الیکشن میں ووٹ کی پرچی سے لیا جائے گا – معیز مجید کی جانداز سیاسی اننگز سے محالفین میں شدید پریشانی کی کیفیت –
آزاد کشمیر ضلع میرپور کی دو بڑی شخصیات مرحوم غازی ارشد صاحب اور سابق وزیراعظم چوہدری عبدالمجید صاحب کے بیٹوں کی میرپور شہر میں مختلف نظریات کے باوجود اکٹھے چلنا۔۔۔۔ ۔۔؟؟؟؟۔
مرحوم غازی ارشد صاحب اور مجید خاندان کے آپس میں تعلقات بہت گہرے تھے لیکن نظریات الگ الگ تھے اور آج چونکہ معیز مجید نے میرپور سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ مرحوم غازی ارشد صاحب کے خاندان نے آئندہ الیکشن میں چوہدری عبدالمجید کے بیٹے معیز مجید کی نہ صرف آئندہ الیکشن میں ساتھ چلنے بلکہ عام انتخابات میں الیکشن کمپیئن کی اہم ذمہ داریوں کو سنبھالتے ہوئے میرپور شہر کے اہم ٹاسک کو عبور کرنا شروع کر دیا ۔
معیز مجید اور شیراز غازی کا میرپور شہر کی گلیوں محلوں اور مختلف اہم مقامات پر اکٹھے چلنا میرپور شہر کے مستقبل کیلئے بہتر ہوسکتا ہے یا نہیں ۔۔۔؟؟؟ فیصلہ میرپور شہر کی عوام آئندہ انتخابات میں کریگی ۔