*ڈڈیال پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں، 02جیب تراش گرفتار، دوکان کے تالے توڑ کر چوری کرنے والے ملزمان گرفتار*
ترجمان پولیس کے مطابق ایس ایس پی میرپور خاور علی شوکت اور DSP ڈڈیال سید اشتیاق گیلانی کی ہدایات کی روشنی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ایکشن اور انٹری پوائینٹس پر چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ رات دھان گلی چیک پوسٹ پر چیکنگ کے دوران محمد جاوید، عمر آصف، محمد عثمان کنسٹیبلان نے دوران چیکنگ جیب تراشوں کے 02 رکنی گروہ شہزاد ساکنہ بکرا منڈی راولپنڈی، محمد بشیر ساکن غازی آباد راولپنڈی کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان سے موبائل فونز اورجیب تراش کی گئی کیش بھی برآمد ہوئی ہے۔جبکہ ایک دوسری کاروائی میں راشد حبیب افسر مہتمم تھانہ پولیس ڈڈیال نے ہمراہ نفری دھاندلی کے مقام پردوران چیکنگ پڑتال گوجر خان کے رہائشی چوروں کا 02رکنی گروہ محمد ذوالفقار، محمد زاہد ساکنہ بورگی وینس، تحصیل گوجر خان کو گرفتار کرلیا ہے، ان ملزمان نے گزشتہ رات ڈڈیال بازار میں ایک دوکان کے تالے توڑ کر کیش لے کر فرار ہوگئے تھے لیکن پولیس کی موثر چیکنگ اور بروقت کاروائی کے نتیجہ میں ملزمان کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
ڈڈیال پولیس کی ان کامیاب کاروائیوں پر ایس ایس پی میرپور خاور علی شوکت نے راشد حبیب ایس ایچ او تھانہ پولیس ڈڈیال کو شاباش دی جن کی بروقت کاروائیوں کی بدولت جرائم پیشہ عناصر قانونی گرفت میں آئے۔