ڈڈیال پولیس کی بڑی کارروائی ملزم گرفتار

ڈڈیال پولیس کی بروقت کاروائی، 10 سالہ بچےکو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار،
تفصیلات کے مطابق ڈڈیال پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او راشد حبیب کی نگرانی میں پولیس ٹیم جن میں تفتیشی آفیسر طاہر محمود، شوکت علی، ذیشان مجید، ندیم اختر شامل تھے نے دوسری کلاس کے دس سالہ بچے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم مشتاق حسین ولد نور حسین قوم جٹ ساکنہ گڑھا کٹھاڑ کو گرفتار کرلیا ہے، پولیس نے متاثرہ بچے کی والدہ کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے،
متاثرہ بچے کا طبی معائنہ ہوچکا ہے، میڈیکل افسر نے بچے کے ساتھ جبرا” جنسی زیادتی کی تصدیق کی ہے۔ افسر مہتمم تھانہ نے بتایا کہ اس اہم کیس کی تفتیش سید اشتیاق گیلانی DSP ڈڈیال عمل میں لا رہے ہیں۔

Leave a Comment