میرپور پولیس کی زبردست کارروائی سرکاری ملازم گرفتار
پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی
میرپور (نیوز)سی آئی اے سٹاف میرپور کی کارروائی تعلیمی ادارے کا ملازم چرس گردہ سمیت گرفتار مقدمہ درج ملزم تھانہ سٹی حوالات بند ملزم اس سے قبل بھی منشیات کیس میں گرفتار رہ چکا ہے تفصیلات کے مطابق سی آئی اے سٹاف میرپور کے انچارج حاجی سکندر اعظم نے ہمراہ نفری کارروائی کرتے ہوئے سٹاف کالونی کے رہائشی ذوالفقار ولد صادق کو 520 گرام چرس گردہ سمیت گرفتار کر کے تھانہ سٹی میرپور منتقل کر دیا ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم سرکاری تعلیمی ادارے میں ملازم ہے اور اس سے قبل بھی پنجاب میں منشیات کیس میں گرفتار رہ چکا ہے اس کے باوجود بھی ملزم منشیات کا کام کر رہا تھا اور نوجوان نسل کی تباہی کا باعث بن رہا تھا گزشتہ روز سی آئی اے سٹاف نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرتے ہوئے حوالات پہنچا دیا۔