Uk News

برطانیہ کی لیبر پارٹی کے معطل رکن پارلیمنٹ مائیک ایمسبری کو اپنے حلقہ انتخاب چیشیئر میں ایک شخص کو مکا مار کر زمین پر گرانے کے اعتراف کے بعد 10 ہفتوں کے لیے جیل بھیج دیا گیا۔

55 سالہ مائیک ایمسبری رنکورن اور ہیلسبے کی بطور آزاد ایم پی نمائندگی بھی کرتے ہیں۔

انہوں نے ایک ویڈیو فوٹیج سامنے آنے کے بعد 45 سالہ پال فیلو پر حملہ کرنے کے جرم کا اعتراف کیا تھا۔

انھیں انکے لیبر وہپ نے فورڈشیم، چیشیئر میں 26 اکتوبر کو پیش آنے والے اس واقعے کے بعد نکال دیا تھا۔

مجسٹریٹ کورٹ میں ڈپٹی چیف مجسٹریٹ نے سزا سے قبل ایمسبری کے اقدام پر مبنی رپورٹ دکھائی اور کہا کہ یہ ایک غصے اور اپنے جذبات پر کنٹرول نہ رکھنے کا نتیجہ تھا۔

لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعے پر مائیکل ایمسبری کی پارلیمنٹ کی رکنیت پہلے ہی معطل کی گئی تھی۔ مائیک ایمسبری نے اپنے حلقہ انتخاب میں بند پل کی شکایت پر مسٹر فیلو کو مکے مارے تھے۔

Leave a Comment