میرپور ( نیوز ڈیسک )خاتون کی جانب سے پولیس افسر پر الزامات کی انکوائری کے لیے کمیٹی قائم ایڈیشنل ایس پی عامر نوابی کی سربراہی میں چار رکنی تفتیشی ٹیم تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کرے گی ترجمان کمشنر آفس کی طرف سے بھی خاتون کے الزامات کی تردید تفصیلات کے مطابق گزشتہ دو دنوں سے برٹش خاتون فرخندہ رحمان دختر فضل الرحمان (مرحوم)ساکن سیکٹر ای ٹو کی جانب سے پولیس انسپیکٹر عمران چوہدری پر سنگین الزامات لگائے گئے جس پر ایس ایس پی میرپور نے مذکورہ انسپیکٹر کو معطل کرتے ہوئے انکوائری شروع کر دی مزید برآں ایس ایس پی میرپور نے خاتون کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی صاف شفاف انکوائری کے لیے ایڈیشنل ایس پی راجہ عامر نوابی کی سربراہی میں ڈی ایس پی چوہدری انصر ایس ایچ او تھانہ تھوتھال حاجی سکندر اعظم اور اے ایس آئی صغریٰ طاہر پر مشتمل تفتیشی ٹیم تشکیل دے دی ہے جو کہ اندر سات ایام انکوائری مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کی پابند ہوگی دوران انکوائری پی ڈی ایس پی میرپور بھی قانونی معاونت فراہم کریں گے یاد رہے کہ گزشتہ دو دنوں سے سوشل میڈیا پر اس واقعے کی نسبت متعدد متضاد اطلاعات پیش کی جا رہی ہیں جس کو دیکھتے ہوئے پولیس کے اعلی افسران نے اس واقعے کی مکمل انکوائری کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے دوسری جانب خاتون کی جانب سے یہ الزام عائد کیا گیا تھا کہ کمشنر میرپور نے اس کو کہا تھا کہ آپ ایس ایچ او کے پاس جاؤ اس بات کی ترجمان کمیشنر آفس نے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کی کوئی خاتون یہاں پر نہیں آئی اب اس سارے معاملے کی صاف شفاف انکوائری کے بعد ہی اصل حقیقت سامنے آئے گی اور اس واقعے کو لے کر سوشل میڈیا پر جو طوفان برپا ہوا ہے وہ تھم سکے گا۔