Mirpur News

چکسواری۔چکسواری میں مشہور قتل کیس جنگویز اختر میں ملزمان کو ایڈیشنل ضلعی فوجداری عدالت میرپور کی جانب سے فیصلہ سنا دیا گیا۔ملزم آصف علی ولد علی محمد ساکنان چوٹ کلاں تحصیل پھالیہ ضلع منڈی بہاولدین کو سزا موت اور جرم 15 ضمن 2 میں اسلحہ ایکٹ دوسال قید 10 ہزار جرمانہ،ملزم ارشاد اللہ ولد ظفر اللہ قوم رانجھا ساکن چوٹ کلاں تحصیل پھالیہ ضلع منڈی بہاولدین کو عمر قید ،ملزم زاہد محمود ولد محمد اسلم قوم مہر ساکنان کھودے ضلع وتحصیل چکوال کو 25 سال قید،ملزمان محمد شعبان عرف شعبا ولد اللہ دتہ قوم قریشی ساکن ادھ پلائی چکسواری ،طاہر بشیر ولد محمد بشیر ساکن کائیاں تحصیل سماہنی ضلع بھمبیر،محمد وسیم ولد محمد یاسین قوم راجپوت ساکن گھوڑا تحصیل کھوئی رٹہ حال لدڑ،قمر ولد احمد خان قوم مصلی ساکن دھنی کلاں تحصیل پھالیہ ضلع منڈی بہاولدین کو مجرم قرار دیتے ہوئے ہر ایک مجرم کو 15،15 سال قید کی سزا سنا دی گئی ۔ملزم سکندر حیات ولد محمد قوم راجپوت ساکن تحصیل کھوئی رٹہ حال لدڑ چکسواری کو 2 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔
استغاثہ کی جانب سے عبدالواحد عامر جرال اور راجہ عاکف فاروق ایڈوکیٹ نے پیروی کی جب کہ ملزمان کی جانب سے باوَ ایڈوکیٹ عبدلحمید
نے پیروی کی

Leave a Comment