پاکستان: جہلم میں 4 رشتے داروں کو قتل کرکے بھاگنے والے 5 برطانوی شہری سیالکوٹ ایئرپورٹ پر گرفتار۔۔۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے امیگریشن حکام نے سیالکوٹ ایئرپورٹ پر پاکستانی نژاد 5 برطانوی شہریوں کو اس وقت گرفتار کر لیا جب وہ جہلم میں اپنے 4 قریبی رشتے داروں کو قتل کرنے کے چند گھنٹوں کے اندر اندر ملک سے فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔
رپورٹ کے مطابق ضلع جہلم میں منگلا کینٹ پولیس کے علاقے بھرت گاؤں میں خاندانی جھگڑے کے نتیجے میں ابرار حسین، مطیع الدین، عدیلہ کنول اور سکینہ ارشد کو قتل کردیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے فوری طور پر کارروائی کی اور قتل کے چند گھنٹوں کے اندر ہی امیگریشن ’اسٹاپ لسٹ‘ پر مشتبہ افراد کی تفصیلات اپ لوڈ کر دیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جمعہ کی رات ڈھائی بجے پرواز ای کے 619 میں سوار ہونا تھا، تاہم اس سے قبل ہی ان کی تفصیلات امیگریشن کے آئی بی ایم ایس سسٹم تک پہنچ چکی تھیں، جس کے بعد انہیں روکا گیا اور منگلا پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
برطانوی پاسپورٹ رکھنے والے ملزمان کی شناخت 25 سالہ مجتبیٰ ولد کرامت، 22 سالہ مرتضیٰ ولد کرامت، محمد ہارون ولد بشارت، محمد ظہیر ھوئی ھے