ہٹیاں بالا
چناری کے نواحی علاقہ ڈمیاں،سوکڑ میں خاوند نے بیوی اور اپنے سوتیلے بیٹے کو مار مار کر ادھ موا کردیا،ڈنڈوں کے وار سے سوتیلے بیٹے کا سر پھوڑ دیا،تشدد کا نشانہ بننے والے ماں،بیٹا ڈسٹرکٹ پریس کلب ہٹیاں بالا پہنچ گئے،وزیر اعظم،چیف سیکرٹری اور آئی جی آزاد کشمیر سے انصاف فراہمی کا مطالبہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق ڈمیاں،سوکڑ کے رہائشی ملک عثمان نے اپنی بیوی شازیہ بی بی اور سوتیلے بیٹے واصف ملک کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا،تشدد کے باعث واصف ملک کا سر پھٹ گیا،واقعہ کے بعد شازیہ بی بی نے اپنے بیٹے واصف کو زخمی حالت میں لیکر تھانہ پولیس چناری پہنچ کر کارروائی کے لیے درخواست دی،تاحال مقدمہ کے اندراج اور ملزم کی گرفتاری کی کوئی تصدیق نہیں ہوئی،شازیہ بی بی نے میڈیا کو
تفصیلات بتاتے ہوئے مزید کہا کہ میرا خاوند آئے روز ہم دونوں پر ظلم و تشدد کرتا ہے میں اس کے ظلم سے تنگ آ چکی ہوں گذشتہ روز میرا خاوند مجھ پر تشدد کر رہا تھا کہ اتنے میں میرا بیٹا واصف آیا جو کہ میرے پہلے خاوند کا بیٹا اور میرے شوہر کا بھتیجا بھی لگتا ہے نے مجھے بچانے کی کوشش کی میرے خاوند ملک عثمان نے میرے بیٹے پر ڈنڈوں کے وار کر کے اس کا سر پھوڑ دیا جسے ہسپتال میں ابتدائی طبعی امداد دی گئی اور اس کے سر پر ٹانکے بھی لگائے گئے،شازیہ بی بی نے وزیر اعظم،چیف سیکرٹری اور آئی جی آزاد کشمیر سے انصاف کی فراہمی اور خاوند کو انصاف کے کہٹرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے
