ajknews

نیلم(نیوز ڈیسک )گریس ویلی میں برفانی تودہ گرنے سے تین نوجوان برفانی تودے تلے دب کر جاں بحق ،ڈیڈ باڈیز کو نکالنے کے مقامی لوگوں پولیس پاک فوج کی ٹیموں کا مشترکہ آپریشن جاری ۔آزادکشمیر کے ضلع نیلم کےبالائی علاقہ گریس ویلی میں منگل کی صبح جنگل میں گئے پانچ نوجوان برفانی تودہ کی زد میں آگئے دو نوجوان جانیں بچانے میں کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ تین نوجوان منیرولد عالمگیر،تصیل ولد سیدمہران وحید ولدمشکور ساکنان پھولاوئی گلیشئرز کے نیچے دب گئے ہیں۔ڈیڈ باڈیز کو نکالنے کے لئے پاک فوج پولیس اورمقامی لوگوں کی ٹیمیں ڈیڈ باڈیز کو نکالنے کے لئے جائے حادثہ کی طرف روانہ ہو گئی ہیں۔مقامی شہری نمبردار اشفاق احمد خان کے مطابق برف باری اور موسمی ،دت کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ایس پی نیلم خواجہ صدیق احمد نے بتایا کہ حادثہ کی جگہ دس ہزار فٹ کی بلندی پر دودھ گئی کے مقام پر پیش آیا ہے بچ جانے والے نوجوانوں کے مطابق جنگل میں شکار کے لئے لئے گئے ہوئے تھے۔جس جگہ حادثہ پیش آیا ہے وہاں دس فٹ سے زائد برف پہلے سے موجود ہے۔جبکہ مزید برف باری کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

Leave a Comment