ajknews

سماہنی آزادکشمیر

کڈیالہ: سوتیلے بیٹے کے ہاتھوں ماں کا لرزہ خیز قتل
سماہنی کڈیالہ میں گھریلو ناچاقی کے نتیجے میں ایک لرزہ خیز قتل کی واردات پیش آئی، جہاں 25 سالہ حسنات علی نے اپنی 42 سالہ سوتیلی ماں شاہدہ بی بی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق ملزم حسنات علی، جو کہ کڈیالہ کے رہائشی ذوالفقار علی کا بیٹا ہے، نے گھریلو تنازع کے باعث پستول سے فائرنگ کر کے اپنی سوتیلی والدہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ چوکی موقع پر پہنچ گئی، لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔
پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے دفعہ 302 APC کے تحت قتل کا کیس درج کر لیا ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جلد ہی قاتل کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہے، جبکہ مقتولہ کے ورثاء نے قاتل کی فوری گرفتاری اور سخت سزا کا مطالبہ کیا ہے۔

Leave a Comment