Mirpur News

میرپور پولیس چھا گئی
گذشتہ روز تھانہ سٹی میرپور پولیس کی طرف سے گرفتار کی گئی خاتون جس نے پولیس ابتدائی طور پر اپنے چھ سے سات نام اور اپنی رہائش کے حوالے سے بتایا تھا اس میں کافی حد تک تضاد بیانی پائی جاتی تھی خاتون نے آخری اور حتمی نام کوکو جان ظاہر کیا تھا اور اس کا کہنا تھا کہ وہ ژوب بلوچستان کی رہائشی اور عارضی طور پر اسلام پورہ مشین محلہ جہلم رہ رہی ہے خاتون کی طرف سے اپنی معلومات جھوٹ کا پلندہ نکلی ہیں انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب اور ایس ایس پی پشاور نے بھی ایس ایس پی میرپور خاور علی شوکت اور ایس ایچ او میرپور سٹی سے رابطہ کیا ہے خاتون کا اصل نام شازیہ یونس عرف ڈاکٹر نرگس اور شناختی کارڈ کا بیک پرت بھی ٹمپر ہے جس پر درج رہائش بھی مشکوک ہے اس خاتون کے خلاف پنجاب پولیس اور کے پی کے پولیس کے پاس چھ سے زائد قتل کے مقدمات درج ہیں خاوند پنجاب پولیس میں اے ایس آئی ہے اس کے خلاف پنجاب پولیس اشتہار شور غوغا شائع کروا رکھا ہے جس کا طریقہ واردات یہ رہا ہے کہ کسی ٹول پلازہ یا کسی مصروف جگہ پر کھڑی ہو کر اپنی گاڑی خراب ہونے کا بہانہ بناتی کسی کے سامنے اپنے آپ کو جج ڈاکٹر ظاہر کرتی اور جب لفٹ حاصل کر لیتی تو اس کے فورا بعد وہ چکنی چپڑی باتوں سے بندے کو شکار بناتی
پولیس تھانہ سٹی میرپور کی طرف سے گرفتاری پر کے پی کے پولیس نے میرپور پولیس اور معاونین پولیس کی حوصلہ افزائی بھی کرنا چاہتی ہے
جرم کی دنیا کی اس بے تاج بادشاہ کو میرپور تک رسائی دینے والوں کے چہرے بھی سامنے انے شروع ہو گئے ہیں
ڈی آئی جی میرپور پولیس ڈاکٹر لیاقت علی ایس ایس پی خاور علی شوکت اس اہم کیس کی خود نگرانی کر رہے ہیں اور متاثرہ افراد کے مقدمات جو ان کے اپنے علاقوں میں درج ہیں وہاں کی پولیس میرپور پولیس سے رابطہ کر رہی ہے
جرم کی بے تاج ملکہ جو اشتہار ی ہونے کے باوجود دوسرے لوگوں کے شناختی استعمال کر تی رہی ہے خاتون اور اس کے خاندان کا ملکیتی مکان نمبر 2437
محلہ ندیم آباد گڑھی ڈھوک چراغ دین راولپنڈی ہے جو اشتہاری ہونے پر اشتہار شور غوغا جاری ہوا خاتون کا خاوند آکی منڈی بہاول دین کا سکونتی ہے
(کاپی بشکریہ محمد رمضان چغتائی)

Leave a Comment