میرپور (عدالت)مسجد کا گیٹ لگانے کے معاملے پر تنازعہ شدت اختیار کر گیا بندرال ٹاؤن دو گروپوں کے درمیان تصادم چار افراد شدید زخمی ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل پولیس تھانہ تھوتھال موقع پر پہنچ گئی تفصیلات کے مطابق نتھیا ٹاؤن کے علاقے بندرال میں گزشتہ روز لڑائی کے نتیجے میں چار افراد شدید زخمی ہو کر ہسپتال پہنچ گئے ذرائع کے مطابق مسجد کی تعمیر کے حوالے سے تنازع چل رہا تھا ذرائع کے مطابق کیس عدالت میں تھا جس پارٹی کے حق میں فیصلہ ہوا وہ گزشتہ روز پولیس کو آگاہ کرنے کے بعد مسجد کا گیٹ نصب کرنے کے لیے پہنچے تو مخالف پارٹی نے حملہ کر دیا اور چار افراد محمد ندیم ،محمد منیر، محمد تنویر شدید زخمی جبکہ عرفان ولد نصیر بھی معمولی زخمی ہوا زخمیوں کے مطابق حملہ آوروں میں عبدالرحمن ،عتیق الرحمان ،حبیب الرحمن، ادیب الرحمن، عمران ،سلمان ،سفیان حمزہ، اور اریان شامل تھے پولیس تھانہ تھوتھال نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا جہاں پر ان کو فوری طبی امداد دی گئی پولیس نے لڑائی کا مقدمہ درج کرتے ہوئے کاروائی کا آغاز کر دیا۔