میرپور قاتل گرفتار

ویلڈن میرپور پولیس ! کھڑی شریف سائیں اختر دربار کے نزدیک نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قتل ہونے والے نوجوان کے قاتل کو چوبیس گھنٹے میں گرفتار کر لیا
تھانہ افضل پور کی حدود میں دو روز قبل رکشہ ڈرائیور کو گولی مار کر قتل کر نے والا ملزم بلال سعید ولد محمد سعید ساکن دھنی شاہدرہ ہٹیاں بالا سے پولیس نے گرفتار کر لیا قتل ھونے والا نوجوان یاسر ولد عارف قوم جٹ ساکن شکریلہ کا رہائشی تھا، ملزم کی گرفتاری اور قتل ٹریس کرنے کے لیے پولیس نے جدید سائنسی طریقہ کار استعمال کیا ایس ایس پی میرپور خاور علی شوکت کا کہنا ہے کہ تفتیش کے بعد مزید انکشافات سامنے آئیں گے! اندھے قتل کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا پولیس کارکردگی کو عوام نے سراہا ہے

Leave a Comment