رانا بشارت علی خاں کو “رجال السلطان” کا اعزاز، برطانیہ میں مبارکبادوں کا سلسلہ جاری

رانا بشارت علی خاں کو “رجال السلطان” کا اعزاز، برطانیہ میں مبارکبادوں کا سلسلہ جاری

برسٹل برطانیہ انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے چیئرمین اور ممتاز سماجی رہنما رانا بشارت علی خاں کو درگاہ حضرت شیخ عبدالقادر جیلانیؒ کی جانب سے “رجال السلطان” جیسے اعلیٰ روحانی خطاب سے نوازا گیا ہے، جس پر برطانیہ بھر میں مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔

برسٹل برطانیہ سے تعلق رکھنے والی معروف سیاسی و سماجی شخصیات ندیم عارف بٹ اور سعید ملک نے اس اعزاز پر رانا بشارت علی خاں کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ندیم عارف بٹ اور سعید ملک نے کہا کہ رانا بشارت علی خاں یورپ، بالخصوص اقوام متحدہ میں مسلمانوں کے بنیادی انسانی حقوق کے دفاع میں نمایاں اور قابلِ تحسین کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ رانا بشارت نہ صرف عالمی سطح پر مسلم امہ کی آواز بنے ہوئے ہیں بلکہ برطانیہ میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل میں بھی ہمیشہ پیش پیش رہتے ہیں۔

دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ مستقبل میں بھی رانا بشارت علی خاں کے فلاحی اور انسانی حقوق کے مشن میں ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے۔

Scroll to Top