طلائی زیورات اور نقدی چوری کرنے والی گھریلو ملازمہ کو پولیس نے آشنا سمیت گرفتار کر لیا

ڈومیلی میں جیولر کے گھر سے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی چوری کرنے والی گھریلو ملازمہ کو پولیس نے آشنا سمیت گرفتار کر لیا، پولیس نے چوری شدہ طلائی زیورات اور نقدی برآمد کر لی۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی محمد افضل اور ان کی ٹیم نے ڈومیلی میں جیولر کے گھر میں چوری کی واردات کرنے والی گھریلو ملازمہ رفعت شاہین اور اس کے ساتھی تصور رشید کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گھر میں کام کرنے والی خاتون نے جیولر کے بیگ سے طلائی زیورات اور نقدی چوری کی تھی، ملزمہ رفعت شاہین اور ملزم تصور کو سائنٹیفک بنیادوں پر گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے 25لاکھ روپے مالیت کے 8 تولہ طلا ئی زیوارات، 2 لاکھ 55 ہزار روپے نقدی اور ناجائز اسلحہ پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کر لئے گئے۔

تھانہ ڈومیلی پولیس نے ملزمان کو تھانے منتقل کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

Leave a Comment